Surah حجر ()

اردو اردو

Surah حجر () - Aya count 99
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ ( 1 ) حجر () - Aya 1
یہ آیتیں کتاب کی ہیں اور قرآن واضح کی حجر () - Aya 1
رُّبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ ( 2 ) حجر () - Aya 2
کافر بڑی حسرت کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہو جاتے حجر () - Aya 2
ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ( 3 ) حجر () - Aya 3
انہیں چھوڑ دو کھا لیں اور فائدہ اٹھا لیں اور انہیں آرزو بھلائے رکھے سو آئندہ معلوم کر لیں گے حجر () - Aya 3
وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ ( 4 ) حجر () - Aya 4
اور ہم نے جتنی بستیاں ہلاک کی ہیں ان سب کے لیے ایک مقرر وقت لکھا ہوا تھا حجر () - Aya 4
مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ ( 5 ) حجر () - Aya 5
کوئی قوم اپنے وقت مقرر سے نہ پہلے ہلاک ہوئی ہے نہ پیچھے رہی ہے حجر () - Aya 5
وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ ( 6 ) حجر () - Aya 6
اور انہوں نے کہا اے وہ شخص جس پر قرآن نازل کیا گیا ہے بے شک تو مجنون ہے حجر () - Aya 6
لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ ( 7 ) حجر () - Aya 7
اگر تم سچے ہو تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لاتے حجر () - Aya 7
مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ ( 8 ) حجر () - Aya 8
ہم فرشتہ تو فیصلہ ہی کے لیے بھیجا کرتے ہیں اور اس وقت انہیں مہلت نہیں ملے گی حجر () - Aya 8
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ( 9 ) حجر () - Aya 9
ہم نے یہ نصیحت اتار دی ہے اور بے شک ہم اس کے نگہبان ہیں حجر () - Aya 9
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ ( 10 ) حجر () - Aya 10
اور تجھ سے پہلے ہم پہلی قوموں میں بھی رسول بھیج چکے ہیں حجر () - Aya 10
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ( 11 ) حجر () - Aya 11
اور وہ بھی جب کوئی رسول ان کے پاس آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا ہی کرتے حجر () - Aya 11
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ ( 12 ) حجر () - Aya 12
اسی طرح ہم یہ ٹھٹھا ان مجرمو ں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں حجر () - Aya 12
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ ( 13 ) حجر () - Aya 13
یہ لوگ قرآن پر ایمان نہیں لاتے اور یہ پہلوں کا دستور چلا آیا ہے حجر () - Aya 13
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ ( 14 ) حجر () - Aya 14
اور اگر ہم ان پر آسمان سے دروازہ کھول دیں پھراس میں سے چڑھ جائیں حجر () - Aya 14
لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ ( 15 ) حجر () - Aya 15
البتہ کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی تھی بلکہ ہم پر جادو کیا گیا ہے حجر () - Aya 15
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ ( 16 ) حجر () - Aya 16
او رالبتہ تحقیق ہم نے آسمان پر برج بنائے ہیں اور دیکھنے والو ں کی نطر میں اسے رونق دی ہے حجر () - Aya 16
وَحَفِظْنَاهَا مِن كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ( 17 ) حجر () - Aya 17
اور ہم نے اسے ہرشیطان مردود سے محفوظ رکھا حجر () - Aya 17
إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ ( 18 ) حجر () - Aya 18
مگر جس نے چوری سے سن لیا تو اس کے پیچھے چمکتا ہوا انگارہ پڑا حجر () - Aya 18
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ ( 19 ) حجر () - Aya 19
اور ہم نے زمین کو پھیلایا اور اس پر پہاڑ رکھ دیے اوراس میں ہر چیز اندازے سے اگائی حجر () - Aya 19
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ ( 20 ) حجر () - Aya 20
اوراس میں تمہارے لیے روزی کے اسباب بنا دیئے اوران کے لیے بھی جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو حجر () - Aya 20
وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ ( 21 ) حجر () - Aya 21
او رہر چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں اورہم صرف اسے اندازہ معین پر نازل کرتے ہیں حجر () - Aya 21
وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ ( 22 ) حجر () - Aya 22
اور ہم نے بادل اٹھانے والی ہوائیں بھیجیں پھر ہم نے آسمان سے پانی نازل کیا پھر وہ تمہیں پلایا اور تمہارے پاس اس کا خزانہ نہیں ہے حجر () - Aya 22
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ ( 23 ) حجر () - Aya 23
اور بے شک ہم ہی زندہ کرتے اور مارتے ہیں اورا خیر مالک بھی ہم ہی ہیں حجر () - Aya 23
وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ ( 24 ) حجر () - Aya 24
اور ہمیں تم میں سے اگلے او رپچھلے سب معلوم کر لیں حجر () - Aya 24
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ( 25 ) حجر () - Aya 25
اور بے شک تیرا رب ہی انہیں جمع کرے گا بے شک وہ حکمت والا خبردار ہے حجر () - Aya 25
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ( 26 ) حجر () - Aya 26
اور البتہ تحقیق ہم نے انسان کو بجتی ہوئی مٹی سے جو سڑے ہوئے گارے سے تھی پیدا کیا حجر () - Aya 26
وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ ( 27 ) حجر () - Aya 27
اور ہم نے اس سے پہلے جنوں کو آگ کے شعلے سے بنایا تھا حجر () - Aya 27
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ( 28 ) حجر () - Aya 28
اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں ایک بشر کو بجتی ہوئی مٹی سے جو کےسڑے ہوئے گارے کی ہو گی پیدا کرنے والا ہوں حجر () - Aya 28
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ ( 29 ) حجر () - Aya 29
پھر جب میں اسے ٹھیک بنالوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے آگے سجدہ میں گر پڑنا حجر () - Aya 29
فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ ( 30 ) حجر () - Aya 30
پھر سب کے سب فرشتوں نے سجدہ کیا حجر () - Aya 30
إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ أَن يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ ( 31 ) حجر () - Aya 31
مگر ابلیس نے انکار کیا کہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہو حجر () - Aya 31
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ ( 32 ) حجر () - Aya 32
فرمایا اے ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ نہ ہوا حجر () - Aya 32
قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ( 33 ) حجر () - Aya 33
کہا میں ایسا نہ تھا کہ ایک ایسے بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے بجتی ہوئی مٹی سے جو سڑے ہوئے گارے کی تھی پیدا کیا ہے حجر () - Aya 33
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ ( 34 ) حجر () - Aya 34
کہا تو آسمان سے نکل جا بے شک تو مردود ہو گیا حجر () - Aya 34
وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ ( 35 ) حجر () - Aya 35
اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت رہے گی حجر () - Aya 35
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ( 36 ) حجر () - Aya 36
کہا اے میرے رب! تو پھر مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے حجر () - Aya 36
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ ( 37 ) حجر () - Aya 37
فرمایا بےشک تجھے مہلت ہے حجر () - Aya 37
إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ ( 38 ) حجر () - Aya 38
وقت معلوم کے دن تک حجر () - Aya 38
قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ( 39 ) حجر () - Aya 39
کہا اے میرے رب! جیسا تو نے مجھے گمراہ لیا ہے البتہ ضرور ضرور میں زمین میں انہیں ان کے گناہوں کو مرغوب کر کے دکھاؤں گا اور ان سب کو گمراہ کروں گا حجر () - Aya 39
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ( 40 ) حجر () - Aya 40
سوائے تیرے ان بندوں کے جو ان میں مخلص ہو ں گے حجر () - Aya 40
قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ ( 41 ) حجر () - Aya 41
فرمایا یہ راستہ مجھ پر سیدھا ہے حجر () - Aya 41
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ ( 42 ) حجر () - Aya 42
بے شک میرے بندوں پر تیرا کچھ بھی بس نہیں چلے گا مگر جو گمراہوں میں سے تیرا تابعدار ہوا حجر () - Aya 42
وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ ( 43 ) حجر () - Aya 43
اور بے شک ان سب کا وعدہ دوزخ پر ہے حجر () - Aya 43
لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ ( 44 ) حجر () - Aya 44
اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے ان کے الگ الگ حصے ہیں حجر () - Aya 44
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ ( 45 ) حجر () - Aya 45
بے شک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں رہیں گے حجر () - Aya 45
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ ( 46 ) حجر () - Aya 46
ان باغوں میں سلامتی اور امن سے جا کر رہو حجر () - Aya 46
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ ( 47 ) حجر () - Aya 47
اور ان کے دلوں میں جو کینہ تھا ہم وہ سب دور کر دیں گے سب بھائی بھائی ہوں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھنے والے ہوں گے حجر () - Aya 47
لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ ( 48 ) حجر () - Aya 48
انہیں وہاں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے حجر () - Aya 48
نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ( 49 ) حجر () - Aya 49
میرے بندوں کو اطلاع دے کہ بےشک میں بحشنے والا مہربان ہوں حجر () - Aya 49
وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ ( 50 ) حجر () - Aya 50
اور بے شک میرا عذاب وہی دردناک عذاب ہے حجر () - Aya 50
وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ ( 51 ) حجر () - Aya 51
اور انہیں ابراھیم کے مہمانوں کا حال سنا دو حجر () - Aya 51
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ ( 52 ) حجر () - Aya 52
جب اس کے گھر میں داخل ہوئے اور کہا سلام اس نے کہا بے شک ہمیں تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے حجر () - Aya 52
قَالُوا لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ ( 53 ) حجر () - Aya 53
کہا ڈرو مت بے شک ہم تمہیں ایک دن لڑکے کی خوشخبری سناتے ہیں حجر () - Aya 53
قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَىٰ أَن مَّسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ ( 54 ) حجر () - Aya 54
کہا مجھے اب بڑھاپے میں خوشخبری سناتے ہو سو کس چیز کی خوشخبری سناتے ہو حجر () - Aya 54
قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ ( 55 ) حجر () - Aya 55
انہوں نے کہا ہم نے تمہیں بھی سچی خوشخبری سنائی ہے سو تو نا امید نہ ہو حجر () - Aya 55
قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ ( 56 ) حجر () - Aya 56
کہا اپنے رب کی رحمت سے نا امید تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں حجر () - Aya 56
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ ( 57 ) حجر () - Aya 57
کہا اے فرشتو! پھر تمہارا کیا مقصد ہے حجر () - Aya 57
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ ( 58 ) حجر () - Aya 58
انہوں نے کہا ہم ایک نافرمان قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں حجر () - Aya 58
إِلَّا آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ ( 59 ) حجر () - Aya 59
مگر لوط کے گھر والے کہ ہم ان سب کو بچا لیں گے حجر () - Aya 59
إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا ۙ إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ ( 60 ) حجر () - Aya 60
مگر اس کی بیوی ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیچھے رہنے والو ں میں سے ہے حجر () - Aya 60
فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ ( 61 ) حجر () - Aya 61
پھر جب لوط کے گھر فرشتے پہنچے حجر () - Aya 61
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ ( 62 ) حجر () - Aya 62
کہا بے شک تم اجنبی لوگ ہو حجر () - Aya 62
قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ ( 63 ) حجر () - Aya 63
انہوں نے کہا بلکہ ہم تیرے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں وہ جھگڑتے تھے حجر () - Aya 63
وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ ( 64 ) حجر () - Aya 64
او رہم تیرے پاس پکی بات لائے ہیں اوربے شک ہم سچ کہتے ہیں حجر () - Aya 64
فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ ( 65 ) حجر () - Aya 65
پس تم اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے لے نکلو اور تو ان کے پیچھے چل اور تم میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے اور چلے جاؤ جہاں تمہیں حکم ہے حجر () - Aya 65
وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَٰلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ ( 66 ) حجر () - Aya 66
اور ہم نے لوط کو قطعی طور پر یہ بات واضح کر دی تھی کہ صبح ہوتے ہی ان کی جڑ کاٹ دی جائے گی حجر () - Aya 66
وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ ( 67 ) حجر () - Aya 67
اور شہر والے خوشیاں کرتے ہوئے آئے حجر () - Aya 67
قَالَ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ ( 68 ) حجر () - Aya 68
لوط نے کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں سو مجھے ذلیل نہ کرو حجر () - Aya 68
وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ ( 69 ) حجر () - Aya 69
اور الله سے ڈرو اور مجھے بے آبرو نہ کرو حجر () - Aya 69
قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ ( 70 ) حجر () - Aya 70
انہوں نے کہا کیاہم نے تمہیں دنیا بھر کی حمایت سے منع نہیں کیا ہے حجر () - Aya 70
قَالَ هَٰؤُلَاءِ بَنَاتِي إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ ( 71 ) حجر () - Aya 71
کہا یہ میری بیٹیاں حاضر ہیں اگر تم کرنے والے ہو حجر () - Aya 71
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ ( 72 ) حجر () - Aya 72
تیری جان کی قسم ہے وہ اپنی مستی میں اندھے ہو رہے تھے حجر () - Aya 72
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ ( 73 ) حجر () - Aya 73
پھر دن نکلتے ہی انہیں ہولناک آواز نے آ لیا حجر () - Aya 73
فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ ( 74 ) حجر () - Aya 74
پھر ہم نے ان بستیوں کو زیرو زبر کر دیا اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے حجر () - Aya 74
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ ( 75 ) حجر () - Aya 75
بے شک اس واقعہ میں اہلِ بصیرت کے لیے نشانیاں ہیں حجر () - Aya 75
وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ ( 76 ) حجر () - Aya 76
اور بے شک یہ بستیاں سیدھے راستے پر واقع ہیں حجر () - Aya 76
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ ( 77 ) حجر () - Aya 77
بے شک اس میں ایمانداروں کے لیے نشانیاں ہیں حجر () - Aya 77
وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ ( 78 ) حجر () - Aya 78
اوربن کے لوگ بھی بدکار تھے حجر () - Aya 78
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ ( 79 ) حجر () - Aya 79
پھر ہم نےان سےبھی بدلہ لیا اور یہ دونوں بستیاں کھلے راستہ پر واقع ہیں حجر () - Aya 79
وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ ( 80 ) حجر () - Aya 80
او ربے شک حجر والوں نے رسولوں کو جھٹلایا تھا حجر () - Aya 80
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ ( 81 ) حجر () - Aya 81
اور ہم نے انہیں اپنی نشانیاں بھی دی تھیں پر وہ ان سے روگردانی کرتے تھے حجر () - Aya 81
وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا آمِنِينَ ( 82 ) حجر () - Aya 82
او وہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے کہ امن میں رہیں حجر () - Aya 82
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ ( 83 ) حجر () - Aya 83
پھر انہیں صبح کے وقت سخت آواز نے آ پکڑا حجر () - Aya 83
فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ ( 84 ) حجر () - Aya 84
پھر ان کے دنیاوی ہنر ان کے کچھ بھی کام نہ آئے حجر () - Aya 84
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ ۗ وَإِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ ۖ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ ( 85 ) حجر () - Aya 85
اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان کی درمیانی چیزوں کو بغیر حکمت کے پیدا نہیں کیا اور قیامت ضرور آنے والی ہے پر تو ان سے خوش خلقی کے ساتھ کنارہ کر حجر () - Aya 85
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ ( 86 ) حجر () - Aya 86
بے شک تیار رب وہی پیدا کرنے والا جاننے والا ہے حجر () - Aya 86
وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ ( 87 ) حجر () - Aya 87
اور ہم نے تمہیں سات آیتیں دیں جو (نماز میں) دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظمت والا دیا حجر () - Aya 87
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ ( 88 ) حجر () - Aya 88
اور تو اپنی آنکھ اٹھا کر بھی ان چیزوں کو نہ دیکھ جو ہم نے مختلف قسم کے کافروں کو استعمال کے لیے دے رکھی ہیں اور ان پر غم نہ کر اور اپنے بازو ایمان والوں کے لیے جھکا دے حجر () - Aya 88
وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ ( 89 ) حجر () - Aya 89
اور کہہ دو بے شک میں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں حجر () - Aya 89
كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ ( 90 ) حجر () - Aya 90
جیسا ہم نے (عذاب) ان بانٹنے والو ں پر بھیجا ہے حجر () - Aya 90
الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ ( 91 ) حجر () - Aya 91
جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے حجر () - Aya 91
فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ( 92 ) حجر () - Aya 92
پھر تیرے رب کی قسم ہے البتہ ہم ان سب سے سوال کریں گے حجر () - Aya 92
عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ ( 93 ) حجر () - Aya 93
اس چیز سے کہ وہ کرتے تھے حجر () - Aya 93
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ( 94 ) حجر () - Aya 94
سو تو کھول کر سنا دے جو تجھے حکم دیا گیا ہے اور مشرکوں کی پروا نہ کر حجر () - Aya 94
إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ ( 95 ) حجر () - Aya 95
بے شک ہم تیری طرف سے ٹھٹھا کرنے والوں کے لیے کافی ہیں حجر () - Aya 95
الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ( 96 ) حجر () - Aya 96
اور جو الله کے ساتھ دوسرا خدا مقرر کرتے ہیں سو عنقریب معلوم کر لیں گے حجر () - Aya 96
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ ( 97 ) حجر () - Aya 97
اور ہم جانتے ہیں کہ تیرا دل ان باتوں سے تنگ ہوتا ہے جو وہ کہتے ہیں حجر () - Aya 97
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ ( 98 ) حجر () - Aya 98
سو تو اپنے رب کی تسبیح حمد کے ساتھ کیے جا اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہو حجر () - Aya 98
وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ( 99 ) حجر () - Aya 99
اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو یہاں تک کہ تمہیں موت آجائے حجر () - Aya 99
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email

Select Translation

Select surah