Surah ذاریات ()

اردو اردو

Surah ذاریات () - Aya count 60
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email
وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا ( 1 ) ذاریات () - Aya 1
قسم ہے ان ہواؤں کی جو (غبار وغیرہ) اڑانے والی ہیں ذاریات () - Aya 1
فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا ( 2 ) ذاریات () - Aya 2
پھر ا ن بادلوں کی جو بوجھ (بارش کا) اٹھانے والے ہیں ذاریات () - Aya 2
فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا ( 3 ) ذاریات () - Aya 3
پھر ان کشتیوں کی جو نرمی سے چلنے والی ہیں ذاریات () - Aya 3
فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا ( 4 ) ذاریات () - Aya 4
پھر ان فرشتوں کی جو حکم کے موافق چیزیں تقسیم کرنے واے ہیں ذاریات () - Aya 4
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ ( 5 ) ذاریات () - Aya 5
بے شک جس قیامت کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہےوہ سچ ہے ذاریات () - Aya 5
وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ ( 6 ) ذاریات () - Aya 6
اور بے شک اعمال کی جزا ضرور ہونے والی ہے ذاریات () - Aya 6
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ ( 7 ) ذاریات () - Aya 7
آسمان جالی دار کی قسم ہے ذاریات () - Aya 7
إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ ( 8 ) ذاریات () - Aya 8
البتہ تم پیچیدہ بات میں پڑے ہوئے ہو ذاریات () - Aya 8
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ ( 9 ) ذاریات () - Aya 9
قرآن سے وہی روکا جاتا ہےجوازل سے گمراہ ہے ذاریات () - Aya 9
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ ( 10 ) ذاریات () - Aya 10
اٹکل پچو باتیں بنانے والے غارت ہوں ذاریات () - Aya 10
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ ( 11 ) ذاریات () - Aya 11
وہ جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں ذاریات () - Aya 11
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ ( 12 ) ذاریات () - Aya 12
پوچھتے ہیں فیصلے کا دن کب ہوگا ذاریات () - Aya 12
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ ( 13 ) ذاریات () - Aya 13
جس دن وہ آگ پر عذاب دیے جائیں گے ذاریات () - Aya 13
ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ ( 14 ) ذاریات () - Aya 14
اپنی شرارت کا مزہ چکہو یہی ہے وہ (عذاب) جس کی تم جلدی کرتے تھے ذاریات () - Aya 14
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ ( 15 ) ذاریات () - Aya 15
بے شک پرہیزگار باغات اور چشموں میں ہوں گے ذاریات () - Aya 15
آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ ( 16 ) ذاریات () - Aya 16
لے رہے ہوں گے جو کچھ انہیں ان کا رب عطا کرے گا بے شک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے ذاریات () - Aya 16
كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ ( 17 ) ذاریات () - Aya 17
وہ رات کے وقت تھوڑا عرصہ سویا کرتے تھے ذاریات () - Aya 17
وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ ( 18 ) ذاریات () - Aya 18
اور آخر رات میں مغفرت مانگا کرتے تھے ذاریات () - Aya 18
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ( 19 ) ذاریات () - Aya 19
اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا ذاریات () - Aya 19
وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِّلْمُوقِنِينَ ( 20 ) ذاریات () - Aya 20
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں ذاریات () - Aya 20
وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ( 21 ) ذاریات () - Aya 21
اور خود تمہاری نفسوں میں بھی پس کیا تم غور سے نہیں دیکھتے ذاریات () - Aya 21
وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ( 22 ) ذاریات () - Aya 22
اور تمہاری روزی آسمان میں ہے اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے ذاریات () - Aya 22
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ ( 23 ) ذاریات () - Aya 23
پس آسمان اور زمین کے مالک کی قسم ہے بے شک یہ (قرآن)برحق ہے جیسا تم باتیں کرتے ہو ذاریات () - Aya 23
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ ( 24 ) ذاریات () - Aya 24
کیا آپ کو ابراھیم کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے ذاریات () - Aya 24
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ ( 25 ) ذاریات () - Aya 25
جب کہ وہ اس پر داخل ہوئے پھر انہوں نے سلام کیا ابراھیم نے سوال کا جواب دیا (خیال کیا) کچھ اجنبی سے لوگ ہیں ذاریات () - Aya 25
فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ ( 26 ) ذاریات () - Aya 26
پس چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا اور ایک موٹا بچھڑا (تلا ہوا) لایا ذاریات () - Aya 26
فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ( 27 ) ذاریات () - Aya 27
پھر ان کے سامنے لا رکھا فرمایا کیا تم کھاتے نہیں ذاریات () - Aya 27
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ ( 28 ) ذاریات () - Aya 28
پھر ان سے خوف محسوس کیا انہوں نے کہا تم ڈرو نہیں اور انہوں نے اسے ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دی ذاریات () - Aya 28
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ ( 29 ) ذاریات () - Aya 29
پھر ان کی بیوی شور مچاتی ہوئی آگے بڑھی اور اپنا ماتھا پیٹ کر کہنے لگی کیا بڑھیا بانجھ جنے گی ذاریات () - Aya 29
قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ ( 30 ) ذاریات () - Aya 30
انہوں نے کہا تیرے رب نے یونہی فرمایا ہے بے شک وہ حکمت والا دانا ہے ذاریات () - Aya 30
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ ( 31 ) ذاریات () - Aya 31
فرمایا اے رسولو! تمہارا کیا مطلب ہے ذاریات () - Aya 31
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ ( 32 ) ذاریات () - Aya 32
انہوں نے کہا ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ذاریات () - Aya 32
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ ( 33 ) ذاریات () - Aya 33
تاکہ ہم ان پر مٹی کے پتھر برسائیں ذاریات () - Aya 33
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ ( 34 ) ذاریات () - Aya 34
وہ آپ کے رب کی طرف حدسے بڑھنے والوں کے لیے مقرر ہو چکے ہیں ذاریات () - Aya 34
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ( 35 ) ذاریات () - Aya 35
پھر ہم نے نکال لیا جو بھی وہا ں ایمان دار تھا ذاریات () - Aya 35
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ ( 36 ) ذاریات () - Aya 36
پھر ہم نے وہاں سوائے مسلمانوں کے ایک گھر کے نہ پایا ذاریات () - Aya 36
وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ ( 37 ) ذاریات () - Aya 37
اورہم نے اس واقعہ میں ایسے لوگو ں کے لیے ایک عبرت رہنے دی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں ذاریات () - Aya 37
وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ ( 38 ) ذاریات () - Aya 38
اور موسیٰ کے قصہ میں بھی عبرت ہے جب کہ ہم نے فرعون کے پا س ایک کھلی دلیل دے کر بھیجا ذاریات () - Aya 38
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ( 39 ) ذاریات () - Aya 39
سو اس نے مع اپنے ارکانِ سلطنت کے سرتابی کی اور کہا یہ جادوگر یا دیوانہ ہے ذاریات () - Aya 39
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ ( 40 ) ذاریات () - Aya 40
پھر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا پھر ہم نے انہیں سمند رمیں پھینک دیا اور اس نے کام ہی ملامت کا کیا تھا ذاریات () - Aya 40
وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ ( 41 ) ذاریات () - Aya 41
اور قوم عاد میں بھی (عبرت ہے) جب ہم نے ان پر سخت آندھی بھیجی ذاریات () - Aya 41
مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ ( 42 ) ذاریات () - Aya 42
جو کسی چیز کو نہ چھوڑتی جس پر سے وہ گزرتی مگر اسے بوسیدہ ہڈیوں کی طرح کر دیتی ذاریات () - Aya 42
وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ ( 43 ) ذاریات () - Aya 43
اور قوم ثمود میں بھی (عبرت ہے) جب ہ ان سے کہا گیا ایک وقت معین تک کا فائدہ اٹھاؤ ذاریات () - Aya 43
فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ ( 44 ) ذاریات () - Aya 44
پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی تو ان کو بجلی نے آ پکڑا اوروہ دیکھ رہے تھے ذاریات () - Aya 44
فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ ( 45 ) ذاریات () - Aya 45
پھر نہ تو وہ اٹھ ہی سکے اور نہ وہ بدلہ ہی لے سکے ذاریات () - Aya 45
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ ( 46 ) ذاریات () - Aya 46
اور قوم نوح کو اس سے پہلے (ہلاک کر دیا) بے شک وہ نافرمان لوگ تھے ذاریات () - Aya 46
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ ( 47 ) ذاریات () - Aya 47
اور ہم نے آسمان کو قدرت سے بنایا اور ہم وسیع قدرت رہنے والے ہیں ذاریات () - Aya 47
وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ ( 48 ) ذاریات () - Aya 48
اورہم نے ہی زمین کو بچھایا پھر ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں ذاریات () - Aya 48
وَمِن كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ( 49 ) ذاریات () - Aya 49
اور ہم نے ہی ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا تاکہ تم غور کرو ذاریات () - Aya 49
فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ( 50 ) ذاریات () - Aya 50
پھر الله کی طرف دوڑو بے شک میں تمہارے لیے الله کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں ذاریات () - Aya 50
وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ( 51 ) ذاریات () - Aya 51
اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھراؤ بےشک میں تمہارے لئے اس کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں ذاریات () - Aya 51
كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ( 52 ) ذاریات () - Aya 52
اسی طرح ان سے پہلوں کے پا س بھی جب کوئی رسول آیا تو انہوں نے یہی کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے ذاریات () - Aya 52
أَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ ( 53 ) ذاریات () - Aya 53
کیا ایک دوسرے سے یہی کہ مرے تھے نہیں بلکہ وہ خود ہی سرکش ہیں ذاریات () - Aya 53
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ ( 54 ) ذاریات () - Aya 54
پس آپ ان کی پرواہ نہ کیجیئے آپ پر کوئی الزام نہیں ذاریات () - Aya 54
وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ ( 55 ) ذاریات () - Aya 55
اور نصیحت کرتے رہیئے بے شک ایمان والوں کو نصیحت نفع دیتی ہے ذاریات () - Aya 55
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( 56 ) ذاریات () - Aya 56
اور میں نے جن اور انسان کو بنایا ہے تو صرف اپنی بندگی کے لیے ذاریات () - Aya 56
مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ ( 57 ) ذاریات () - Aya 57
میں ان سے کوئی روزی نہیں چاہتا ہوں اور نہ ہی چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں ذاریات () - Aya 57
إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ ( 58 ) ذاریات () - Aya 58
بے شک الله ہی بڑا روزی دینے والا زبردست طاقت والا ہے ذاریات () - Aya 58
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ ( 59 ) ذاریات () - Aya 59
پس بے شک ان کے لیے جو ظالم ہیں حصہ ہے جیسا کہ ان کے ساتھیوں کا حصہ تھا تو وہ مجھ سے جلدی کا مطالبہ نہ کریں ذاریات () - Aya 59
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِن يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ ( 60 ) ذاریات () - Aya 60
پس ہلاکت ہے ان کے لیے جو کافر ہیں اس دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے ذاریات () - Aya 60
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email

Select Translation

Select surah