Surah معارج ()

اردو اردو

Surah معارج () - Aya count 44
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ ( 1 ) معارج () - Aya 1
ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واقع ہونے والا ہے معارج () - Aya 1
لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ ( 2 ) معارج () - Aya 2
کافرو ں کے لیے کہ اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں معارج () - Aya 2
مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ ( 3 ) معارج () - Aya 3
جس الله کی طرف سے واقع ہو گا جو سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے معارج () - Aya 3
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ( 4 ) معارج () - Aya 4
(جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور اہلِ ایمان کی روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اور وہ عذاب) اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے معارج () - Aya 4
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا ( 5 ) معارج () - Aya 5
آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں معارج () - Aya 5
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا ( 6 ) معارج () - Aya 6
بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں معارج () - Aya 6
وَنَرَاهُ قَرِيبًا ( 7 ) معارج () - Aya 7
اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں معارج () - Aya 7
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ ( 8 ) معارج () - Aya 8
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا معارج () - Aya 8
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ( 9 ) معارج () - Aya 9
اور پہاڑ دھنی ہوئی رنگداراؤن کی طرح ہوں گے معارج () - Aya 9
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا ( 10 ) معارج () - Aya 10
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا معارج () - Aya 10
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ ( 11 ) معارج () - Aya 11
وہ انہیں کھائیں جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو دے دے معارج () - Aya 11
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ ( 12 ) معارج () - Aya 12
اوراپنی بیوی اور اپنے بھائی کو معارج () - Aya 12
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ ( 13 ) معارج () - Aya 13
اور اپنے اس کنبہ کو جو اسے پناہ دیتا تھا معارج () - Aya 13
وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ ( 14 ) معارج () - Aya 14
اوران سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے معارج () - Aya 14
كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ ( 15 ) معارج () - Aya 15
ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے معارج () - Aya 15
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ ( 16 ) معارج () - Aya 16
کھالوں کو اتارنے والی معارج () - Aya 16
تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ ( 17 ) معارج () - Aya 17
اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا معارج () - Aya 17
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ ( 18 ) معارج () - Aya 18
اور مال جمع کیا اورگن گن کر رکھا معارج () - Aya 18
إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا ( 19 ) معارج () - Aya 19
بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے معارج () - Aya 19
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا ( 20 ) معارج () - Aya 20
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے معارج () - Aya 20
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا ( 21 ) معارج () - Aya 21
اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے معارج () - Aya 21
إِلَّا الْمُصَلِّينَ ( 22 ) معارج () - Aya 22
مگر وہ نمازی معارج () - Aya 22
الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ ( 23 ) معارج () - Aya 23
جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں معارج () - Aya 23
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ ( 24 ) معارج () - Aya 24
اوروہ جن کے مالو ں میں حصہ معین ہے معارج () - Aya 24
لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ( 25 ) معارج () - Aya 25
سائل اور غیر سائل کے لیے معارج () - Aya 25
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ ( 26 ) معارج () - Aya 26
اوروہ جو قیامت کے دن کا یقین رکھتے ہیں معارج () - Aya 26
وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ( 27 ) معارج () - Aya 27
اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں معارج () - Aya 27
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ ( 28 ) معارج () - Aya 28
بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے معارج () - Aya 28
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ( 29 ) معارج () - Aya 29
اوروہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں معارج () - Aya 29
إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ( 30 ) معارج () - Aya 30
مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں معارج () - Aya 30
فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ( 31 ) معارج () - Aya 31
پس جو کوئی اس کے سوا چاہے سو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں معارج () - Aya 31
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ ( 32 ) معارج () - Aya 32
اور وہ جواپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں معارج () - Aya 32
وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ ( 33 ) معارج () - Aya 33
اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں معارج () - Aya 33
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ( 34 ) معارج () - Aya 34
اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں معارج () - Aya 34
أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ ( 35 ) معارج () - Aya 35
وہی لوگ باغوں میں عزت سے رہیں گے معارج () - Aya 35
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ ( 36 ) معارج () - Aya 36
پس کافروں کو کیا ہوگیا کہ آپ کی طرف دوڑے آ رہے ہیں معارج () - Aya 36
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ ( 37 ) معارج () - Aya 37
دائیں اور بائیں سے ٹولیاں بنا کر معارج () - Aya 37
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ ( 38 ) معارج () - Aya 38
کیا ہر ایک ان میں سے طمع رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جاوے گا معارج () - Aya 38
كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ ( 39 ) معارج () - Aya 39
ہرگز نہیں بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ بھی جانتے ہیں معارج () - Aya 39
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ ( 40 ) معارج () - Aya 40
پس میں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم کھاتا ہوں (یعنی اپنی ذات کی) کہ ہم ضرور قادر ہیں معارج () - Aya 40
عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ( 41 ) معارج () - Aya 41
اس بات پر کہ ہم ان سے بہتر لوگ بدل کر لا سکتے ہیں اور ہم عاجز بھی نہیں ہیں معارج () - Aya 41
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ ( 42 ) معارج () - Aya 42
پھر انہیں چھوڑ دو کہ وہ بیہودہ باتوں اور کھیل میں لگے رہیں یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے معارج () - Aya 42
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ ( 43 ) معارج () - Aya 43
جس دن وہ دوڑتے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں معارج () - Aya 43
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ ( 44 ) معارج () - Aya 44
ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا معارج () - Aya 44
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email

Select Translation

Select surah