Surah نبأ ()

اردو اردو

Surah نبأ () - Aya count 40
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ ( 1 ) نبأ () - Aya 1
کس چیز کی بابت وہ آپس میں سوال کرتے ہیں نبأ () - Aya 1
عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ ( 2 ) نبأ () - Aya 2
اس بڑی خبر کے متعلق نبأ () - Aya 2
الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ ( 3 ) نبأ () - Aya 3
جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں نبأ () - Aya 3
كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ( 4 ) نبأ () - Aya 4
ہرگز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے نبأ () - Aya 4
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ( 5 ) نبأ () - Aya 5
پھر ہر گز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے نبأ () - Aya 5
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا ( 6 ) نبأ () - Aya 6
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا نبأ () - Aya 6
وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا ( 7 ) نبأ () - Aya 7
اور پہاڑوں کو میخیں نبأ () - Aya 7
وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا ( 8 ) نبأ () - Aya 8
اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا نبأ () - Aya 8
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ( 9 ) نبأ () - Aya 9
اور تمہاری نیند کو راحت کا باعث بنایا نبأ () - Aya 9
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا ( 10 ) نبأ () - Aya 10
اور رات کو پردہ پوش بنایا نبأ () - Aya 10
وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ( 11 ) نبأ () - Aya 11
اور دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا نبأ () - Aya 11
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ( 12 ) نبأ () - Aya 12
اور ہم نے تمہارے اوپر سات سخت (آسمان) بنائے نبأ () - Aya 12
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا ( 13 ) نبأ () - Aya 13
اور ایک جگمگاتا ہوا چراغ بنایا نبأ () - Aya 13
وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا ( 14 ) نبأ () - Aya 14
اور ہم نے بادلوں سے زور کا پانی اتارا نبأ () - Aya 14
لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا ( 15 ) نبأ () - Aya 15
تاکہ ہم اس سے اناج اور گھاس اگائیں نبأ () - Aya 15
وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا ( 16 ) نبأ () - Aya 16
اور گھنے باغ اگائیں نبأ () - Aya 16
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا ( 17 ) نبأ () - Aya 17
بے شک فیصلہ کا دن معین ہو چکا ہے نبأ () - Aya 17
يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا ( 18 ) نبأ () - Aya 18
جس دن صور میں پھونکا جائے گا پھر تم گروہ درگروہ چلے آؤ گے نبأ () - Aya 18
وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا ( 19 ) نبأ () - Aya 19
اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہوجائیں گے نبأ () - Aya 19
وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ( 20 ) نبأ () - Aya 20
اور پہاڑ اڑائے جائیں گے توریت ہو جائیں گے نبأ () - Aya 20
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ( 21 ) نبأ () - Aya 21
بے شک دوزخ گھات میں لگی ہے نبأ () - Aya 21
لِّلطَّاغِينَ مَآبًا ( 22 ) نبأ () - Aya 22
سرشکوں کے لیے ٹھکانہ ہے نبأ () - Aya 22
لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا ( 23 ) نبأ () - Aya 23
کہ وہ اس میں ہمیشہ پڑے رہیں گے نبأ () - Aya 23
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا ( 24 ) نبأ () - Aya 24
نہ وہاں کسی ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا نبأ () - Aya 24
إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ( 25 ) نبأ () - Aya 25
مگر گرم پانی اور بہتی پیپ نبأ () - Aya 25
جَزَاءً وِفَاقًا ( 26 ) نبأ () - Aya 26
پوراپورا بدلہ ملے گا نبأ () - Aya 26
إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا ( 27 ) نبأ () - Aya 27
بے شک وہ حساب کی امید نہ رکھتے تھے نبأ () - Aya 27
وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا ( 28 ) نبأ () - Aya 28
اور ہماری آیتوں کوبہت جھٹلایا کرتے تھے نبأ () - Aya 28
وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا ( 29 ) نبأ () - Aya 29
اور ہم نے ہر چیز کو کتاب میں شمار کر رکھا ہے نبأ () - Aya 29
فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ( 30 ) نبأ () - Aya 30
پس چکھو سو ہم تمہارے لیے عذاب ہی زیادہ کرتے رہیں گے نبأ () - Aya 30
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ( 31 ) نبأ () - Aya 31
بے شک پرہیزگاروں کے لیے کامیابی ہے نبأ () - Aya 31
حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا ( 32 ) نبأ () - Aya 32
باغ اور انگور نبأ () - Aya 32
وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا ( 33 ) نبأ () - Aya 33
اور نوجوان ہم عمر عورتیں نبأ () - Aya 33
وَكَأْسًا دِهَاقًا ( 34 ) نبأ () - Aya 34
اور پیالے چھلکتے ہوئے نبأ () - Aya 34
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا ( 35 ) نبأ () - Aya 35
نہ وہاں بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹ نبأ () - Aya 35
جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا ( 36 ) نبأ () - Aya 36
آپ کے رب کی طرف سے حسب اعمال بدلہ عطا ہوگا نبأ () - Aya 36
رَّبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا ( 37 ) نبأ () - Aya 37
جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بڑامہربان کہ وہ اس سے بات نہیں کر سکیں گے نبأ () - Aya 37
يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ( 38 ) نبأ () - Aya 38
جس دن جبرائیل اور سب فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گےکوئی نہیں بولے گا مگر وہ جس کو رحمنٰ اجازت دے گا اور وہ بات ٹھیک کہے گا نبأ () - Aya 38
ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا ( 39 ) نبأ () - Aya 39
یہ یقینی دن ہے پس جو چاہے اپنے رب کے پاس ٹھکانا بنا لے نبأ () - Aya 39
إِنَّا أَنذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَابًا ( 40 ) نبأ () - Aya 40
بے شک ہم نے تمہیں ایک عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرایا ہے جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا اور کافر کہے گا اے کاش میں مٹی ہو گیا ہوتا نبأ () - Aya 40
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email

Select Translation

Select surah